پٹواری جعل سازی رشوت ستانی کا عادی نکلادرج مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پٹواری جعل سازی رشوت ستانی کا عادی نکلادرج مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا



پٹواری  جعل سازی رشوت ستانی کا عادی نکلادرج مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا




راولپنڈی (ظاہر حسین کاظمی ) تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے موضع مانگہ کے رہائشی سعید نامی کے مطابق 2012میں اس نے اپنے بھائی جارس نامی  سے دس کنال شملاتی رقبہ خرید کیا جسکا انتقال نمبر 3913منظور شدہ ہے جو گیارہ سال پہلے ساجد پٹواری نےہی نے درج کیا تھاجو اس وقت بھی اسی موضع میں تعینات ہے اور  حلقہ گرداور کا بھی چارج بھی اپنے پاس رکھتا ہے سعید نامی کےمطابق جب وہ  مذکورہ انتقال نمبری اپنی دس کنال خرید کی ہوئی زمین کا فرد ریکارڈ لینے پٹواری کے آفس گیا تو پٹواری نےفرد دینے سے انکار کرتے ہوئے اسکو گالی گلوچ نکال کرپٹوار خانے سے باہر نکال دیا جسکے بعد متاثرہ سعید نامی کو معلوم ہوا کہ پٹواری نےمبینہ طور اسکا  شملاتی رقبہ جو اس نےولی اپنے بھائی سے 2012میں اسی پٹواری کی موجودگی میں خرید کیا تھار پٹواری نےولی بھاری رقم وصول کرتے ہوئے  اکرام نامی کے ساتھ مل کرآگئے فروخت کردیا ہے جسکے خلاف سعید نامی متاثرہ شہری نےانٹی کرپشن میں درخواست دے دی ہے پٹواری اور اسکے منشی فہیم نامی کی طرف سے فون کال کے ذریعے سنگین نتائج بھکتنے کے لیے دھمکیاں بھی دی گئی ہیں  یاد رہے کہ پٹواری رشوت ستانی کے ساتھ جعل سازی کا ماہر اور عادی ظاہر ہورہاہے جسکے خلاف پہلے سے درج مقدمات کا ریکارڈ روزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ ٹیم نےحاصل کرلیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پٹواری ساجد نےاربوں کے اثاثے اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام کروا رکھے ہیں جنکی تفصیلات کو بھی اشاعت کا حصہ بنایا جائے گا ضرورت اس امر کی ہے چیف کمشنر اور ڈی سی مری بھی عرصہ پندرہ سال سے ایک موضع میں تعینات رہنے والے بااثر پٹواری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسکو تبدیل کریں تاکہ سادہ لوح شہریوں کے حقوق کو تحفظ مل سکے

Post a Comment

0 Comments