عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے، فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ جہاد ہے، سراج الحق
لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے۔
لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے لے کر چترال تک قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسلم حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں یا نہ دیں ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مسئلہ فلسطین اسلام اور ایمان کا مسئلہ ہےانہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہماری عزت اور ایمان ہے، مسجد اقصیٰ کی آزادی کا مشن ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں، اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔
0 Comments