سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس,اجلاس میں ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو و دیگر افسران کی شرکت,وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے ایس ایم بی آر کو پر بریفنگ دی
پی ایل آر اے 14 ممالک میں لینڈ ریکارڈز سروسز کی فراہمی کا آغاز کر رہی ہے۔ سائرہ عمر , یو ایس اے، یو کے، سعودی عریبیہ اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک میں سروسز فراہم کی جائیں گی ۔لینڈ ریکارڈز کی فراہمی کے لیے لینڈ ریونیو رولز 1968 میں ترمیم کی جائے گی۔ سائرہ عمر ,خدمات میں فرد برائے بیع،فرد برائے ریکارڈ کا اجراء انتقالات کی تصدیق اور ای رجسڑیشن شامل ہیں۔ ترجمان,اوورسیز کمیشن کے ذریعے صارفین انتقالات اور رجسٹری کے لیے اپنے بیانات ریکارڈ کروا سکیں گے۔نبیل جاوید ,ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ڈی جی ایل آر اے سائرہ عمر اور ٹیم کو شاباش دی,ایس ایم بی آر کی ڈی جی پی ایل آر اے کو بروقت ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت ,اس عمل سے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔ایس ایم بی آر ,اوورسیز شہری اپنی جائیداد کی رجسٹریشن باہر بیٹھ کر کروا سکیں گے۔نبیل جاوید,اس عمل سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید,بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔نبیل جاوید
0 Comments