سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل

سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل 



سماجی رابطے کی ویب سائیڈ کے مطاق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم  شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں سے  اپنی بہن کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہےشاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے لکھا کہ میری پیاری تم مضبوط رہو، میں جلد تمہارے پاس آنے کے لئے واپسی کا سفر کر رہا ہوں۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ اُس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں شاہد آفریدی کے مداحوں نے انکی بہن کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments