سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ملی بھگت پنجگراں سے ٹھنڈا پانی تک سی ڈی اے لینڈ قبضہ مافیا کے سپرد
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )وفاقی ترقیاتی ادارے کی مبینہ ملی بھگت سےاربوں روپے کی مالیتی اراضی پر تجاوزات مافیا نےاپنے پاوں جما لیےہیں سی ڈی اے کے ایریا افسران ایک عرصہ سے منتھلیاں لیکر تجاوزات مافیا کے خود ہی سہولت کار بن چکے ہیں نئے تعینات ہونے والے چیرمین سی ڈی اےازخود نوٹس لیتے ہوئے بلاتفریق لہتراڑ روڈ پنجگراں سے ٹھنڈا پانی تک سی ڈی اے کی سرکاری اراضی کو تجاوزات مافیا سے وگزار کرانےکے لیے گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سی ڈی اے کے مختلف اوقات میں تعینات رہنےوالے ایریاافسران کی مبینہ ملی بھگت سے مصروف ترین سڑک لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا نے سرکاری اراضی پر ایک عرصہ سے قبضہ کررکھا ہےپنجگراں تا ٹھنڈا پانی تک لہتراڑ روڈ کے کنارے واقع سی ڈی اے کی سرکاری اراضی جسکی مالیت اربوں روپے بنتی ہے جہاں پر تجاوزات مافیا نےسی ڈی اے کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ایک عرصہ سے درجنوں بلاک فیکٹریاں ،ماربل فیکٹریوں اور ریت بجری اینٹیوں کے اڈاے قائم کررکھے ہیں جسکے باعث مصروف ترین سڑک لہتراڑ روڈ پر ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوچکی ہے اسکے باوجود روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طریقے سے فیکٹریاں قائم کی جارہی ہیں اور ہرماہ جہاں سے بھاری رشوت اکٹھی کی جارہی ہے کئی سالوں سے سرکاری اراضی کو وگزار کرانے کے لیے کوئی گرینڈ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسیع کرتے ہوئے مذکورہ جگہ کو غیرقانونی طور پر انڈسٹریل ایریا میں تبدیل کررکھاہے اور تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اگر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن نہ کیا گیا تو آنےوالے وقت میں سرکار کی اراضی کو وگزار کرانے کے لیے شدید مشکلات سے گزرنا پڑ سکتا ہے
0 Comments