اسلام آباد
امریکن ایمبیسی کے اہلکاروں کی مشہور نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر ذاکر سے ملاقات
اسرار احمد راجپوت سے
اسلام آباد میں موجود امریکن ایمبیسی کے اہلکاروں پر مشتمل وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ دورے کے دوران امریکی اہلکاروں کی نور مقدم قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات
واضع رہے پاکستان نژاد امریکی شہری ظاہر زاکر جعفر کو پاگل قرار دے کر جیل کے نفسیاتی وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا جس بارے میں نے دی نیشن میں تفصیلی خبر دی تھی اور واضع طور پر لکھا تھا کہ یہ سب چالیں ظاہر زاکر کو پھانسی کے پھندے سے بچانے لیے چلائی جارہی ہیں جبکہ ایک اور وی لاگ میں یہ بھی کہا تھا کہ امریکی نور مقدم کے اس قاتل کو مکھن سے بال کی طرح نکال کر امریکہ لے جائیں گے
دوسری جانب جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ظاہر ذاکر جعفر کو کونسل ایکسیس دی گئی ہے جوکہ ایک معمول کی کاروائی ہے جس دوران جیل میں موجود غیر ملکی قیدیوں تک ان کی متعلقہ ایمبیسیز کو رسائی دی جاتی ہے تاکہ وہ ان قیدیوں سے ان کے مسائل و سہولیات بارے میں جان سکیں
0 Comments