ایک طرف مسلمانوں کا قبلہ اول پکار رہا ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کی خاموشی آخر کیوں ,سلطان اکبر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایک طرف مسلمانوں کا قبلہ اول پکار رہا ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کی خاموشی آخر کیوں ,سلطان اکبر



ایک طرف مسلمانوں کا قبلہ اول پکار رہا ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کی خاموشی آخر کیوں ,سلطان اکبر


اسلام (ظاہر حسین کاظمی)تفصیلات کے مطابق نیلم گاوں فالکاں کی سیاسی سماجی شخصیت چیرمین یونین کونسل باڑیاں سلطان اکبر نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ فلطسین کے مسلمانوں پر مظالم اور انکی نسل کشی پوری امت مسلمہ کے لیے لحمہ فکریہ ہے انہوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کو آج جس جنگ کا سامنا ہے وہ صرف فلسطین پر مسلط نہیں کی گئی ہے بلکہ امہ مسلمہ پر مسلط کی گئی سلطان اکبر کا کہنا تھا کہ قبلہ اول مسجد اقصی کی حفاظت کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے آج فلسطینی بے یاروگار مدد گار نظر آرہے ہیں جس پر امت مسلمہ کی خاموشی کسی لحمہ فکریہ سے کم نہیں ہے آج وقت ہے کہ امت مسلمہ مذہبی تفرقوں کو پس پردہ رکھتے ہوئے دین اسلام کی بقا وسلامتی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے آواز اٹھائے انکا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل کی طرف سے نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے جن میں ذیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین شہداء کی ہے جو نسل کشی کے مترادف ہے اگر آج بھی ہم خاموش رہے تو سیاہ تاریخ لکھی جائے گی  اور ہماری آنےوالی نسلیں کھبی بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی

Post a Comment

0 Comments