اسلام آباد کے حلقہ این اے 48اور 47سے کس کے کاغذات نامزدگی منظور اور کس کے مسترد ہوئے تفصیلات جانیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48اور 47سے کس کے کاغذات نامزدگی منظور اور کس کے مسترد ہوئے تفصیلات جانیے

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48اور 47سے کس کے کاغذات نامزدگی منظور اور کس کے مسترد ہوئے تفصیلات جانیے 


اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
این اے 48 میں  61 امیدوران نے کاغذ جمع کرائےجن میں سے 39 امیدوارں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے،جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 47 کے لیے 75 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے  36 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئےاوراین اے 47 اسلام آباد سے 39 افراد کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے
سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے حلقہ این اے 47اور 48سے جبکہ ن لیگ کےسابق وزیر برائے کیڈ طارق فضل چودھری سمیت  
آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے دوسری جانب سابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے کاغذات بھی منظور۔۔۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی 

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائےاین اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات نامزدگی منظور 22 مسترد کر دئیے گئےاین اے 48 سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت کے کاغذات نامزدگی منظوراین اے 48 کے لیے راجہ خرم نواز کے بھی کاغذات نامزدگی منظور شیخ انصر عزیز اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بھی کاغذات نامزدگی منظور 
این اے 48 کےلیے مصطفی نواز کھوکھر کے بھی کاغذات منظور،پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی این اے 48 سے مسترد
این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 36 کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،این اے 47 سے 39 کاغذات نامزدگی مسترد،این اے 47 سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور 
ن لیگ کے زیشان نقوی کے بھی کاغذات این اے 47 سے منظور ہوگئے،آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی منظور،پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کے بھی کاغذات نامزدگی منظور،استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور،آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کو بھی کاغذات نامزدگی منظور ،خواجہ سرا امیدوار نایاب علی بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گی
شعیب شاہین کے این اے 47 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد

Post a Comment

0 Comments