اسلام آباد پولیس کی حراست سے خطرناک ملزم فرار ہونے میں کامیاب
نظام عدل نیوز /اسلام آباد میں دو ہفتوں میں دو ڈاکووں کوپولیس کی حراست سے اسلحہ کی نوک پر چھڑایا گیا تھانہ ترنول پولیس کی حراست سے 302 اور ڈکیتی کے ملزم کو ساتھی چھڑا کر فرار، ذرائع دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان پولیس کی حراست سے باآسانی ساتھی کو چھڑا کر لے گئے ملزم عارف تھانہ آئی نائن اور ترنول کے قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار تھا ذرائع
ملزم عارف کو تھانہ ترنول پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا ریمانڈ لے کر پولیس پارٹی تھانہ ترنول جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم ملزم عارف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کو جائے وقوعہ سے دو ایس ایم جی کے خول اور چار پسٹل کے خول ملے
0 Comments