اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل وقار میمن نے کہا ھکہ پاکستان بھر کی مزدور یونین کا سی ڈی اے ایمپلائز یونین سے االحاق خوش آھند ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے زیراھتمام اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ھوۓ کیا جسکی صدرات سی ڈی اے ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل عزت کمال پاشا نے کی وقار میمن نے کہا کہ سی ڈی اے رئٹائرڈ ملازم یاسین چوھدری مزدور دشمن پالیسیوں کا حامل کرپٹ انسان ھے جو ذاتی عنا پرستی اور تکبر کے خول میں بند ھے جسکو مزدورں کے حقوق سے کوئی دلچسپی اور غرض نہیں صرف لچھے دار تقریروں سے مزدورں کے نام پر گذشتہ 16 سالوں سے بلیک میلنگ کر کہ قابض ھوا ھے انہوں نے کہا عزت کمال پاشا صاف ستھرےبا صلاحیت باکردار شفاف شخصیت کے مالک ایک قابل اور مزدور دوست لیڈر ھیں جنکے ھاتھ مضبوط کرنا وقت کی اھم ترین ضرورت ھے اقبال ھال میں سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد ، سیاسی و سماجی شخصیات ، پاکستان بھر کی ایسوسی ایشنز اور پونینز کے نمائندگان سمیت جڑواں شہروں کی نمائندہ صحافتی تنظیم راولپنڈی اسلام آباد بیوروزجرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) کے وفد نے بھی شرکت کی اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو پی ڈبلیو ایف سے الحاق پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری یاسین مزدور دشمن پالیسیوں کا حامل ایک کرپٹ انسان ہے جس کو پی ڈبلیو ایف سے نکالا گیا اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا باکردار ، قابل اور مزدور دوست لیڈر ہیں جن کو پی ڈبلیو ایف ایگزیکٹو کونسل سے منظوری سے پی ڈبلیو ایف میں شامل کیا گیا ھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈبلیو ایف سے الحاق مزدوروں کی فتح ہے اور انشاءاللّٰہ سی ڈی اے کے ملازمین اور پاکستان بھر کے ملازمین کے حقوق کیلئے ملکی اورعالمی سطح پر بھی آواز بلند کریں گے ریٹائرڈ ٹولے کے متکبر جنرل سیکرٹری نے پی ڈبلیو ایف کا نام غلط استعمال کر کے اپنا الو سیدھا کیا اور مزدور کو دھوکہ دیا انشاءاللّٰہ اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی بیلٹنگ ، ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور میرٹ پر پروموشنز کو یقینی بنائیں گے جس کا لالی پاپ ریٹائرڈ ٹولے نے دیکر کر ملازمین کو 16 سال سے دھوکے میں رکھا ہوا ہے عزت کمال پاشا نے کہا کہ سی ڈے اے ملازمین کے حقوق دلانے کے لیۓ ایک جامع منشور کے مطابق آئندہ سی ڈی اے ریفرنڈم میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لیں گے اس موقع پر اپنے خطاب میں سینئر صحافی چیئرمین راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن سردار شوکت محمود نے کہا پاکستان بھر کے محنت کشوں کا الحاق اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ھونا پسے ھوۓ طبقے کی فتح ھے انہوں نے کہا قلم کا محنت کش ھو کمیرے کا ھو سی ڈی اے کاھو یا پھٹے کا ھو سب کو ملکر باھمی اتحاد سےاپنے حقوق کیلیۓ مشترکہ جدوجہد کرنی ھوگی
جلسے کے اختتام پر مسیحی برادری کے کرسمس کی آمد کے سلسلے میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے قائدین کے ساتھ اظہارِ تشکر کیا گیا اور مزدوروں کے حقوق کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا ریلی میں راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا کے وفد نے تنظیم کے صدر مرتضی ملک جنرل سیکرٹری فیاض چوھدری چیئرمین سردار شوکت محمود سیکرٹری اطلاعات یاسر عباسی جوائنٹ سیکرٹریز ارشدعلی یوسفزئی بابر حسین ممبران گورننگ باڈی وقارخان یوسفزئی نعمان بشیر نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین کی خصوصی دعوت پر ریلی میں شرکت کی اور محنت کشوں سے اظہار یک جہتی کیا
0 Comments