نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ کی پیشہ ورانہ طریقہ سے انجام دہی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،آئی جی اسلام آباد پولیس
تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ نے سال 2023کے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،نئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے قیام ،خواتین ڈرائیونگ سنٹر کے قیام،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے ،دو زبانوں میں عالمی تسلیم شدہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء،ای چالان کا اجراء،ای چالان کو سی آر او ریکارڈ کے ساتھ منسلک کرنااور نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءاور لائسنس کی مدت معیاد ختم ہونے سے پہلے متعلقہ افراد کو بذریعہ میسج آگاہ کر نے سمیت متعدد اصلاحات کی گئیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ نے سال 2023میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوںپر8لاکھ86ہزار6سو98 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1,151 افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی،اسی طرح 1,587افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے،419پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے جبکہ 17ہزار4سو20گاڑیوںاور 38ہزار موٹر سائیکلوں کو جان لیوا خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،آئی سی سی پی او نے کہا کہ ان تمام کارروائیوں کا مقصدٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا،رواں سال جرمانوں میں اضافے سے حادثات میں 12فیصد کمی واقع ہوئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ نے سال 2023کے دوران 48ہزار3سو47نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے،مدت میعاد پوری ہونے پر 20 ہزار3 سو 75 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے 95 ہزار 3 سو 33 لرنر پرمٹ جاری کیے گیے ،اس کے ساتھ ٹریفک پولیس افسران و جوانوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی وفود کی آمدورفت ،قومی اسمبلی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن وعامہ کی صورتحال سمیت 10ہزار 9سو 30ایونٹس میں فرائض منصبی بھی سر انجام دیئے،اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران ٹریفک پولیس کے 32افسران زخمی ہوئے،ٹریفک پولیس افسران نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے بہارہ کہوبائی پاس،کرنل شیر خان شہید روڈ،ایکسپرس وے،راول ڈیم چوک فلائی اوور،گولڑہ موڑ انڈر پاس ،پارک روڈ،مری روڈ، 10 ایونیوسمیت مختلف جگہوں پر انتہائی تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،آئی سی سی پی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ کی پیشہ ورانہ طریقہ سے انجام دہی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں و موٹر سائیکل داخل ہوتے ہیںاور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنا،ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا انتہائی مشکل فریضہ ہے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک یونٹ کو 2600افسران کی مزید ضرورت ہے ، رہائشی سہولتیں نہ ہیں جبکہ گاڑیوں کی بھی کمی ہے ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2024میں حکومت پاکستان کے تعاون سے اس کمی کوبھی پورا کیا جائے گا تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں ۔
0 Comments