ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا



ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا 

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد ،الیکشن ڈیوٹیز کی ٹرینگ کا آغاز 30 دسمبر سے شروع ہوگا  
اجلاس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی ،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، سی ڈی اے و دیگر نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے اجلاس میں بتایا کہ ان اداروں کے نمائندگان کی الیکشن ڈیوٹیز کی ٹرینگ کا آغاز تیس دسمبر سے کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں  فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی ،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، سی ڈی اے ، نمل یونیورسٹی کے نمائندے و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے اجلاس میں بتایا کہ ان اداروں کے نمائندگان کی الیکشن ڈیوٹیز کی ٹرینگ کا آغاز تیس دسمبر سے شروع کیا جائے گا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد نے تمام  اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی کہ جن جن اداروں کے افسران کے نام الیکشن ڈیوٹیز کے لیے ٹریننگ لسٹ میں شامل ہیں ، وہ افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اسلام آباد میں افسران کی ٹریننگ کے لیے دو مختلف جی سکس اور جی سیون میں دو سکولوں کے سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ٹریننگ کا آغاز تیس دسمبر سے کیا جائے گا،

Post a Comment

0 Comments