راولپنڈی ( نظام عدل نیوز )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کے حوالے سے اہم اجلاس، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکورٹی اور مسیحی برادری کے راہنماؤں کی شرکت، کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،گرجا گھروں کے اردگرد پولیس گشت اور اہم مقامات پر پکٹنگ بھی کی جائے گی، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بھی فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکورٹی اور مسیحی برادری کے راہنماؤں نے شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے، گرجا گھروں کے اردگرد پولیس گشت اور اہم مقامات پر پکٹنگ بھی کی جائے گی، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بھی فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں،مسیحی برادری کے پاسٹرز اور راہنماؤں نے سی پی او سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور پھول پیش کئے، شرکاء اجلاس نے کہا کہ پنجاب پولیس ہر سال بہترین سیکورٹی فراہم کرتی ہے، بین المذاھب ہم آہنگی کے لئے راولپنڈی پولیس کے اقدامات لائق تحسین ہیں،شرکاء نے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
0 Comments