گکھڑ قبیلے کی نامور انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گکھڑ قبیلے کی نامور انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

گکھڑ قبیلے کی نامور انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کو  ایوارڈ سے نواز دیا گیا 


نظام عدل نیوز 

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کے اعزاز میں عشائیہ
نائلہ کیانی کو رانی منگو ایوارڈ سے نوازا گیا 
تقریب کا انعقاد سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے منی گالف کلب بحریہ ٹاون راولپنڈی میں کیا گیا
تقریب میں سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ اہم شخصیات کی شرکت
راولپنڈی (پی جی ایف) پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے گکھڑ قبیلے کی نامور انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کو رانی منگو ایوارڈ سے نوازا گیا نائلہ کیانی واحد انٹرنیشنل خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا جوکہ نہ صرف گکھٰڑ برادری بلکہ پورے پاکستانی قوم کا فخر بن گئی  پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے اپنی ہونہار اور قابل فخر بیٹی کے اعزاز میں منی گالف کلب بحریہ ٹاون راولپنڈی میں ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور قابل فخر بیٹی کو رانی منگو ایوارڈ سے نوازا 
ْتقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن ہاک سے کیا گیا جس کی سعادت وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی حاصل کی جنرل سیکرٹری پاکستان گکھڑ فیڈریشن راجہ تسلیم احمد کیانی نے سی ای سی کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا پروقار عشائیے میں جنرل مسعود الرحمان کیانی  بریگیڈیئر سلطان شیرافگن کیانی کرنل آصف کیانی ڈپٹی اٹارنی راجہ ارشد محمود کیانی حفیظ کیانی USA راجہ امجد کیانی ایڈووکیٹ راجہ محبوب کیانی ڈاکٹر ارم شاکر کیانی راجہ ادریس کیانی نے شرکت کی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے چیئرمین کرنل محمد طارق کمال کیانی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور قبیلے کی نامور انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی کو مبارک باد دی اور مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی تما سنٹرل کمیٹی چیئرمین راجہ محمد طارق کمال کیانی چیف آرگنائزر فائزاختر کیانی سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی وائس چیئرمینز راجہ خالد محمود کیانی راجہ تاج کیانی راجہ کاشف سلطان کیانی.  محمد منیر راجہ،جاوید حسین کیانی جوائنٹ سیکرٹری راجہ زبیر کامران کیانی سنٹرل کوآرڈینیٹر محمد عمر افضل کیانی اور سیکرٹری اطلاعات شاہد کیانی نے شرکت کی نے شرکت کی ایوارڈ دینے کی تقریب کے بعد مہمانوں کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے ہرتکلف عشائیہ دیا گیا اور نیک خواہشات کے ساتھ مہمانوں کو رخصت کیا گیا


Post a Comment

0 Comments