عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرمختلف دفعات کے تحت عمر قید، 11سال قید،اور1لاکھگ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرمختلف دفعات کے تحت عمر قید، 11سال قید،اور1لاکھگ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

31جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرمختلف دفعات کے تحت عمر قید، 11سال قید،اور1لاکھگ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ اورمتاثرہ شخص کو50ہزار روپے دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے محمد عدنان نامی ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے محمد ابراہیم کو قتل جبکہ رفاقت کو زخمی کردیاتھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں سال 2020تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے محمد عدنان کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ مقتول کے ورثا کو 5لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے اقدام قتل کے جرم میں ملزم کو10سال قیداور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ضرر کے جرم میں 1سال قید اورزخمی ہونے والے متاثرہ شخص کو 50ہزار روپے دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments