ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عوام کے لئے حفاظتی آگاہی پیغام جاری کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عوام کے لئے حفاظتی آگاہی پیغام جاری کردیا

راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عوام کے لئے حفاظتی آگاہی پیغام جاری کردیا ہے حفاظتی آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لئے گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات(ہیٹر، چولہے وغیرہ) لازمی بند کریں گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا بٹن اور آگ ہرگز نہ جلائیں گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن یا آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر چلے جائیں میڈیا کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی محمد عثمان گجر کے مطابق خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔ ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دینے سے ہی بروقت ریسپانس ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments