احتساب عدالت کی طرف سے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی 12 جنوری2024

Breaking News

6/recent/ticker-posts

احتساب عدالت کی طرف سے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی 12 جنوری2024


احتساب عدالت کی طرف سے  تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی 

12 جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم دستیابی پر آج (بروز ہفتہ) تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نیب کے گواہان کے بیانات قلمبند ہونا تھے اس موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم اور قیصر محمود، بنیامین، ندا رحمان، محمد فہیم عظیم منظور، رابعہ صمد اور زاہد سرفراز پر مشتمل 7 گواہان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ بوجوہ پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے ملزمان اور گواہان کی حاضری کے بعد کسی کاروائی کے بغیر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی یاد رہے کہ 11 جنوری کو عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments