واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹربیوشن ڈویژن نارتھ کے 131ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹربیوشن ڈویژن نارتھ کے 131ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی

اسلام آباد (   نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی   ) واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹربیوشن ڈویژن نارتھ کے 131ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی اسی سلسلے میں سی بی اے کمیٹی ڈسٹریبیوشن نارتھ کے زیر اہتمام شانداراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،شفیع اللہ خان،ملک عدنان،ناصرراجپوت،سردارخان نیازی،راجہ شعبان اختر،شاہد کھٹانہ،ملک محمد اسلم،چوہدری منیر،حبیب الرحمان،سید ظفرشاہ،ملک عدیل سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم پچیس سوسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگارنام نہادلیڈراپنی نوکری پکی کرنے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے۔

Post a Comment

0 Comments