عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 15 جنوری تک ملتوی کر دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 15 جنوری تک ملتوی کر دی

عدالت  نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 15 جنوری تک ملتوی کر دی

12 جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 15 جنوری تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول عدالت کو موصول نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی 14 دسمبر کے بعد کی کاروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے از سر نو سماعت کا حکم دیا تھا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments