راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں رابری، سٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب4ملزمان گرفتارکرلیے
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں رابری، سٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب4ملزمان گرفتارکر کے1 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم،8چوری شدہ موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیاتھانہ ریس کورس پولیس نے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ رحمت اللہ اوراس کے ساتھی عمران کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم1 لاکھ روپے، چھینا گیا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو متعدد وارداتوں کے اعتراف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ادھرتھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب نعیم اور ناظم کو گرفتار کر کے چوری شدہ8 موٹرسائیکل برآمدکر لئے پولیس کے مطابق ملزم نعیم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
0 Comments