علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی شھید کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن دو(2)بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ادا کی جائے گی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی وخارجی راستے بند کردئیے گئے ،ذرائع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان شھید ناموس صحابہ علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی شھید کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن دو(2)بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ادا کی جائے گی جسکے بعد علامہ مسعود الرحمن  کی میت کو بعد نماز ظہر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ لے جایا جاۓ گایاد رہے کہ سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل  مولانا مسعود الرحمن عثمانی پر  اسلام آباد کے علاقے  غوری ٹاون میں قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ  خالق حقیقی سے جاملے جبکہ انکا  ساتھی ڈرائیور زخمی ہوا جب میت کو  پمز اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر کارکنان نے ہسپتال میں شدید احتجاج کیا  بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاون میں سنی علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی پر موٹر سائکل سوار ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا  اندھا دھند  فائرنگ سے مولاناڈرایئور سمیت شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اور پولیس کی جانب سے  پمز اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکےذرائع کے مطابق مولانا مسعود الرحمن عثمانی اپنے ڈرائیور اسد علی خان کے ہمراہ راولپنڈی یوم حضرت ابو بکر صدیق کانفرنس سے واپس غوری ٹاون  اپنے گھر آرہے  تھے کہ راستے میں گھات لگائے موٹر سائکل سوار ملزمان نے آتشن اسلحہ سے لیس ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے  فرار ہو گئے دوسری جانب مولانا مسعود ارحمان عثمانی پر قاتلانہ حملے کی خبر سنتے ہی سنی علما کونسل کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں پمز اسپتال پہنچ کر احتجاج شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس آپریشنز  ملک نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر آلات سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان شھید ناموس صحابہ علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی شھید کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن دو(2)بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ادا کیا جاۓ گا پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  ریڈ زون جانے والے راستوں کے داخلہ و خارجی  دروازے بند کر دیئے گئےہیں 

Post a Comment

0 Comments