راولپنڈی(نظام عدل نیوز ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے سال 2023 کے دوران 8 چوری شدہ گاڑیاں اور 40 موٹر سائیکل برآمد کرنے کے علاوہ 423 اشتہاری، 388 عدالتی مفرور گرفتار کر لئے جبکہ بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا پٹرولنگ پولیس نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی سربراہی میں ہونے والی کاروائیوں کے سالانہ اعدادو شمار جاری کردئیے جس کے تحت گزشتہ سال 4کلاشنکوف، 29 رائفلز، 75 پستول مع 1369 زندہ روند برآمد کرلئے اسی طرح 423 اشتہاری ملزم اور 388 عدالتی مفرور بھی گرفتار کر لئے بغیر کاغذات 15758 موٹر سائیکل بند کرانے کے علاوہ 168270 کے ای چالان کئے گئے 2044 کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی اسی طرح عوام میں مفت ھیلمٹ تقسیم کئے گئے 3277 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی 90 گمشدہ بچوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا 414 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہم کے دوران 431 پروگراموں کا انعقاد کیا 145 افراد کو ڈرائیونگ کورس کروایا گیا شجرکاری مہم میں 14700 پودے لگاۓ گۓ کھیلوں کے حوالہ سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں 31 ملازمین کو ہیڈکانسٹیبل، 25 کو اے ایس آئی اور 37 کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ویلفیئر کے حوالہ سے مختلف مدات میں ملازمین میں 2 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی پوسٹوں پر مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی محمد بن اشرف نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام میں پولیس کا سافٹ امیج پیدا کرنے کے ساتھ قومی شاہراہوں پر جرائم کی بیخ کنی پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ریجن کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور دیانتداری سے فرائضِ انجام دیں تاکہ 2024 کو محفوظ شاہرات کا سال بنایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments