پاکستان تحریک انصاف کا 28جنوری سے ملک بھر میں پرامن انتخابی مہم کا اعلان کردیا
23جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے 28جنوری سے ملک بھر میں پرامن انتخابی مہم کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹکٹ ہولڈر جو بھی جو امیدوار انتخابی مہم کے لئے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے جائیں گے تحریک انصاف آزادی کی تحریک چلا رہی ہے اور آزادئی کی تحریک میں جیل رہنا عبادت سمجھتا ہوں منگل کے روز سائفر کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن انتخابی مہم کے لئے باہر نکلیں جو امیدوار انتخابی مہم کے لئے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے نواز شریف اور مریم نااہل ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف کو باجوہ کی مکمل حمایت حاصل تھی ان کے جلسوں میں کوئی نہیں آرہا ڈر ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ نہ جائیں اکتوبر میں بھی یہ الیکشن سے بھاگے تھے8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی جیل میں رہ چکا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار 50 سال پرانا دوست ہے چوہدری نثار کو اپریل 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن چوہدری نثار پھرچوہدری نثار ہے اگر وہ ہمارے ساتھ الحاق کی بات کرے گا تو ویگو ڈالا پہنچ جائے گا یہ آزادی کی تحریک ہے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے آزادی کی تحریک میں جیل رہنے کو عبادت سمجھتاہوں سائفر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بات کی اس پر پاکستانی سفیراسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی سفیر کی سفارش پر ڈی مارش کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیاانہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو بائی چانس اس سائفر کا پتہ چلا وہ سائفر جنرل باجوہ کے لئے تھا سائفر کو دبانے کے لئے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہو گیا سائفر ٹرائل کو سیکرٹ رکھنا چاہتے ہیں تین ہفتے میں حکومت گرا دی گئی اس سے بڑی سازش کیا ہے سائفر میں اگر انہونی چیز نہیں تھی تو ڈی مارش کیوں کیا گیا کیا کوئی امریکہ کو ڈی مارش کرتا ہے جس روز ڈی مارش کیا گیا سائفر اسی روز پبلک ہو گیا تھا نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیوں کہا گیا سائفر معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی وہ کس کی دھمکی پر ختم ہوئی ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا تھا کہ سائفر معاملے کی انکوائری کی جائے ہمارے ساڑھے تین سالہ دور میں کسی ملک کو ڈی مارش نہیں کیا گیا سائفر کے بعد ہمارے ممبران ٹوٹنا شروع ہوئے راجہ ریاض سمیت بہت سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے جس پرآئی بی کی رپورٹ بھی موجود تھی ارشد شریف کا پروگرام بھی موجود ہے کہ کون کون سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2021 میں باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کیا ہمیں اس کا علم تک نہ تھااس مقصد کے لئے حسین حقانی کو 35 ہزار ڈالر دیئے گئے اورحسین حقانی سے ٹویٹ کروایا گیا کہ عمران امریکہ مخالف جبکہ باجوہ امریکہ کے حق میں ہے فوج آرمی چیف کی ہدایت کے بغیر کچھ نہیں کرتی ندیم انجم کے خلاف میں نے کبھی کوئی بیان نہیں دیا ہمیں پتہ ہے کہ فوج کیسے کام کرتی ہے اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کیلئے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مہم کی قیادت کریں گے جاوید ہاشمی کے شکر گزار ہیں جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ہے بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے بلاول نے شہباز شریف کی حکومت کے اندر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ بلاول کہتا ہے کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں تو انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیاالحق کے وارثوں کیساتھ الحاق کیوں کیا؟ آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی ہے ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے، لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ آئی پی پی نے 51 سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور 7 پر ایڈجسٹمنٹ کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لئے تھا قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا سائفر آنے کے بعد خان صاحب نے کہا جتنے بھی پارلیمانی لیڈر ہیں سب کو بریف کیا جائے جس پر سیکریٹری خارجہ نے تمام پارلیمانی لیڈروں کو سائفر پر بریفنگ بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments