راولپنڈی پولیس نے3الگ الگ کاروائیوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب6ملزمان گرفتارکرلیے
16جنوری 2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز)راولپنڈی پولیس نے3الگ الگ کاروائیوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب6ملزمان گرفتارکر کے چھینی گئی 2 لاکھ25 ہزار روپے کی رقم،6موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا جبکہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیاتھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں عدیل نامی کانسٹیبل ڈیوٹی کے بعد گھرجا رہا تھا کہ ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ راجو، وقاص اور عرفان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب زبیر خان اور ابراہیم کو گرفتار کر کے 75ہزار روپے اور2موبائل فون جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب حماد کو گرفتار کرکے چھینے گئے 4موبائل فون اور4ہزار روپے برآمد کر لئے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اورغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کے3کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سجاد سے 1کلو400گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے حفیظ سے 1کلو70گرام چرس، حسیب سے 5لیٹر شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عامر سے 6لیٹر شراب،مشتاق سے 5لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ثقلین سے 720گرام چرس،تھانہ کلر سیداں پولیس نے طیب سے 1کلاشنکوف،تھانہ بنی پولیس نے احمد سے1پستول 30بور،تھانہ صادق آباد پولیس نے نصیب سے 1پستول 30بور،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے امجد سے 1پستول 30بور برآمدکرلیا۔
0 Comments