تین سو کانسٹیبلوں کوپروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تین سو کانسٹیبلوں کوپروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری

17فروری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز ) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے300کانسٹیبلوں کوپروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اہلکاروں کومجوزہ طریقہ کار، کارکردگی و معیار پر پورا اترنے کے بعد سی ٹو پروموشن لسٹ میں اندراج کیا گیاترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کے لئے گزشتہ روزریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیاگیا اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر نے آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے ترقی پانے والے میں محمد نواز، طارق سلیم، تصور حسین، خلیل ابرار، محمد اشتیاق، محمد افضال، طارق محمود،محمد فردوس، محمد عمران، محمد خلیل، محمد مبشر، اشفاق احمد،شاہد اقبال، شاہد ریاض، ماجد حسین اور فدا حسین سمیت دیگر 284کانسٹیبل شامل ہیں اس موقع پرآر پی او نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ آپ آئند ہ بھی مزید محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں اور محکمہ پولیس کی مثبت شناخت کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Post a Comment

0 Comments