22جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے4الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب7ملزمان گرفتار کر کے 12چوری شدہ موٹر سائیکل،2لاکھ5ہزار روپے نقدی،2موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب حسنین عرف نینی، یوسف اور قاسم کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 80ہزار روپے،2 موبائل فون،وارداتوں میں استعمال ہونے والے2موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کر لیا تھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب حسیب اور عدنان کو گرفتار کر کے چوری شدہ 10موٹرسائیکل،تھانہ جاتلی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب جمال کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور تھانہ گوجرخان پولیس نے عبدالرحمن کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم 75 ہزار روپے برآمدکر لئے پولیس کے مطابق ملزم جمال چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہےدوسری جانب راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کرنے والے باپ بیٹے اور 17سالہ معذور لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیامتاثرہ خاتون نے تھانہ مندرہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم حماد خان شادی کا جھانسہ دے کر گھر لے گیا حماد خان اور اس کا والد رزاق خان مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاادھر متاثرہ لڑکے کے چچا نے دھمیال پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھتیجا پانی کے فلٹر پلانٹ پر گیا تو ملزم سیاب اسے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے سیاب نعیم کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ دھمیال پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کے علاوہ چوری اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ دھمیال پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم متبسم کو گرفتارکرلیا ملزم نے اپنے ساتھی عبداللہ کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی فائرنگ کے دوران عبداللہ نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھاپولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال بھی پولیس پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل شاہد قمر کو زخمی کیاتھاادھرتھانہ ائیرپورٹ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری زادہ مدثر کو گرفتار کرکے چوری کئے گئے 10کولر برآمدکر لئے مذکورہ اشتہاری گزشتہ سال سے ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھاجبکہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے گزشتہ سال سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ریحان کو گرفتارکرلیامذکورہ اشتہاری چوری کے مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کو بھی مطلوب تھااسی طرح
راولپنڈی پولیس نے پیشہ عناصر کے علاوہ پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کے چرس، شراب،اسلحہ وایمونیشن اور پتنگیں برآمدکر لیں تھانہ صدربیرونی پولیس نے شکیل سے1کلو430گرام چرس، دانش سے 570گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے عنصر سے 10لیٹرشراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشفاق سے 10لیٹرشراب،راشد سے 1پستول30بور،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قاسم سے 1پستول30بور،تھانہ سٹی پولیس نے فیصل سے 30بورپستول کے75روند برآمد کرکر لئے ادھرتھانہ کینٹ پولیس نے حذیفہ اورعلیان سے 50پتنگیں اورڈور جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے بلال سے4پتنگیں اورڈور برآمد کرلی۔
0 Comments