راولپنڈی (نظام عدل نیوز )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے خصوصی الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر الگ الگ اپیلوں کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو4جنوری کو طلب کر لیا ہے الیکشن ٹریبونل میں یہ درخواستیں میجر طاہر صادق، ان کی بیٹی ایمان طاہر،سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ،راجہ راشد حفیظ،تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے ترجمان عمیر نیازی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ان کے بھتیجے اور تحریک انصاف کے3دیگر امیدواروں نے دائر کی ہیں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے56اور57سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے گزشتہ روز اپیلوں کی ابتدائی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے سردار عبدالرازق اور ان کے معاون سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے55سے سابق صوبائی وزیر پنجاب بشارت راجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل بھی دائر کر دی گئی ہے سردار عبدالرازق کے ذریعے الیکشن ٹریبونل راولپنڈی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشارت راجہ کے کاغذات نامزدگی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اشتہاری ہونے پر مسترد کئے گئے حالانکہ درخواست گزار مقدمہ میں پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکا ہے اسی طرح کاغذات نامزدگی پر دوسرا اعتراض فیس جمع نہ کرانے کا لگایا گیاجبکہ درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی کی فیس داخل کرائی گئی تھیاور درخواست گزار کو این اے 55میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا تحریری فیصلہ بھی نہیں دیا گیا،ادھر ٹریبونل نے حلقہ پی پی 17 سے تحریک انصاف کے امیدوارراجہ راشد حفیظ کی اپیل بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 4 جنوری کوریکارڈ سمیت طلب کر لیااسی طرح اٹک کے3 حلقوں این اے 58، 59 اور 60 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کی اپیلیں بھی سماعت کے لئے منظور کرکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کو 4 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہائی کورٹ کے خصوصی الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے ترجمان عمیر نیازی کے حلقہ این اے 89(میانوالی) سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ہے گزشتہ روز عمیر نیازی کی جانب سے بیرسٹرلامیہ نیازی اور ملک جواد اصغرجبکہ سرکارکی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب بکھرال ٹریبونل میں پیش ہوئے ابتدائی سماعت کے بعد ٹربیونل نے این اے 89 کے آر او اور اعتراض کنندہ کو بذریعہ ڈی پی او میانوالی آج (بروز بدھ) طلب کر لیادریں اثنا تحریک انصاف کے 3 امیدواروں زیاد خلیق کیانی،ایرج شاہنواز راجہ،انعم زاہدکے حلقہ این اے 55اورپی پی 15سے کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کے خلاف دائر اپیلیں بھی سماعت کے لئے منظور کرکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور سماعت 4جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments