اسلام اباد ( نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) سابق چیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و امیداورقومی اسمبلی حلقہ این اے 47,48راجہ خرم نواز نے اپنی آبائی یونین کونسل علاقہ تمیرسے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا میرے دور میں اسلام آباد میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی حلقہ کے عوام پی ڈی ایم کی حکومت کے امیدواروں سے پوچھیں کہ انہوں نے علاقے کو کیوں محروم رکھا، جو ترقیاتی کام میرے دور میں شروع ہوئے ان کو مکمل کیوں نہیں ہونےدیا گیا؟
8 فروری کو الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ترقی کا سفر شروع کرینگے۔ میں اپنی کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتوں گا ان خیالات کا اظہار راجہ خرم نواز نے علاقہ عمائدین اور مختلف برادریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں صرف عوام ک خدمت کی ہے اس لیے اس مرتبہ بھی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتا پی ٹی ائی کے دور میں اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے دن رات محنت کی آخری سولہ ماہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کی حکومت تھی جنہوں نے پاکستان کو معاشی مشکلات میں مبتلاء کیا اوراسلام اباد کے ترقیاتی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام نے مجھے جو محبت دی ہے میں ان سب کامشکورہوں اس الیکشن میں صرف عوام کا خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں میں تمام برادریوں کا شکرگزار ہوں انہوں نے میری حمایت کر کے میرے الیکشن میں کامیابی کی نوید سنائی ہے
0 Comments