سٹی ٹریفک پولیس 4767چالان کر کے 29لاکھ روپے کے قریب جرمانے عائد کر دیئے اور13گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں
17فروری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رواں سال کے پہلے15دن میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران مجموعی طور پر4767چالان کر کے 29لاکھ روپے کے قریب جرمانے عائد کر دیئے اور13گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پرسٹی ٹریفک پولیس نے یکم جنوری سے 16 جنوری تک بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے 1060چالان اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 1835چالان کر کے28لاکھ 95ہزار روپے جرمانہ بھی عائد بھی کیا گیااسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی میں گزشتہ 16 دنوں میں دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ نہ پہننے والے 1872 افراد کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے اورمعمول سے زیادہ دھواں دار 319 گاڑیوں کیخلاف کاروائی کے علاوہ 13 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کیا گیا اور ان کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی معطلی کے لئے متعلقہ محکموں معطلی بھجوائے گئے سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان عمیر ستی کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے مختلف شاہراؤں پر خود جا کر سرکل افسران کی نگرانی میں جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور تمام سرکل افسران و فیلڈ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ افسرانِ بالا کے احکامات کی روشنی میں جاری خصوصی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہو گی اس دوران ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں بھی موٹر سائیکل سواروں کوبریف بھی کیا گیاانہوں نے تمام روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2خواتین کوگرفتارکر کے اڑھائی لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمدکر لی پولیس نے گھروں میں چوریاں کرنے کے الزام میں نائلہ اور انصر بی بی کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدکر لئے پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوکر چوری کرتی تھیں جبکہ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 16ملزمان گرفتار2کلو سے زائد چرس،30لیٹر شراب اوراسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طلحہ الیاس سے1کلو80گرام چرس،تھانہ صدر واہ پولیس نے صائمہ سے 560گرام چرس،تھانہ دھمیال پولیس نے یار خان سے 550گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قربان سے 10لیٹر شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے اسامہ سے 10لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نعیم سے 5لیٹر شراب،فیضان سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے مختار سے1پستول 30بور،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شہزاد سے1پستول 30بورجبکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پتنگ فروش سے15پتنگیں،5ڈوریں،تھانہ آر اے بازار پولیس نے فاروق سے 20پتنگیں،تھانہ کلرسیداں پولیس نے غیر قانونی کھلا پیٹرول فروخت کرنے والے سلطان اور ہارون سے180لیٹر کھلا پٹرول،تھانہ روات پولیس نے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے عبدالرحمان اور غالب سے گیس سلنڈر اور دیگر آلات ریفلنگ برآمدکر لئے۔
0 Comments