سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 4مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کرلیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 4مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کرلیے

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 4مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کرلیے 

15جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 4مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت آج (بروز منگل)تک ملتوی کر دی ہے اور مزید گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پرملزمان کے وکلا علی بخاری، علی ظفر، بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری اور عمیر نیازی عدالت میں موجود تھے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اورذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت اقرا اشرف، عمران ساجد، شمعون قیصر، حسیب بن عزیزپر مشتمل استغاثہ کے 4 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی آج (بروز منگل) استغاثہ کے مزید گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments