رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان گرفتار

23جنوری2024
راولپنڈی()راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان گرفتارچھینے گئے اورچوری شدہ13موٹرسائیکل برآمدکر لئے تھانہ وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب علی رضا، اقرار اورمحسن کو گرفتار کر کے چوری شدہ 5موٹرسائیکل جبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم مشتاق احمد کو گرفتارکرکے چھینے گئے 8موٹرسائیکل برآمدکر لئے پولیس کے مطابق متعدد وارداتوں کے اعتراف پر ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیادوسری جانب راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصراور پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی میں 18ملزمان گرفتارکر کے چرس، شراب،اسلحہ وایمونیشن اورپتنگیں برآمدکر لیں تھانہ سول لائنز پولیس نے خرم جاوید سے 39بوتل شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے حبیب الرحمن سے 20لیٹرشراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے نوید شہزاد سے 6لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسامہ سے 510گرام چرس، عثمان سے 550گرام چرس، ظفر علی سے1پستول 30بور،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ایاز خان سے 1پستول 30بور،تھانہ وارث خان پولیس نے احمد شاہ سے1پستول 30بور،تھانہ گوجرخان پولیس نے قیصر پرویز سے 1پستول 30بور،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اویس خان سے 1000پتنگیں اور4ڈوریں،تھانہ ریس کورس پولیس نے افضال،عالم خان اوردلبر خان سے 115پتنگیں اور5ڈوریں،تھانہ مندرہ پولیس نے کلیم عباس سے 85پتنگیں،تھانہ ویسٹریج پولیس نے عزیز، عبدالوہاب،موذن جاوید اورتیمور سے 37پتنگیں اور2ڈوریں برآمد کرلیں جبکہ راولپنڈی پولیس نے 3الگ الگ کاروائیوں میں 8 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے،والدکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے  اورایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے کے الزامات پر تینوں ملزمان گرفتار کر لئے تھانہ نصیر آباد پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ خرم نامی ملزم نے اس کے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے خرم کو گرفتارکر لیا،ادھرتھانہ صادق آباد پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا فیصل جائیداد اپنے نام کروانے کے لئے اس کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس پر پولیس نے تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے فیصل کو گرفتار کرلیااسی طرح پولیس کے مطابق شفقت نامی شخص نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بتایا کہ 1 سالہ بچی کو کوئی شخص گاڑی میں اغوا کرکے لے جارہا ہے جس پرپولیس موقع پر پہنچی لیکن دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیاپولیس نے بوگس کال کرنے والے شفقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments