راولپنڈی ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب 6 ملزمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب 6 ملزمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

راولپنڈی ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب 6 ملزمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے 

12جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز ) راولپنڈی میں 2 الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب 6 ملزمان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے مارے جانے والے 4 ملزمان گزشتہ دنوں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران برطانیہ پلٹ شہری کے قتل میں بھی مطلوب تھے پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار 4 افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران چاروں ڈکیت ہلاک ہو گئے جن کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے برطانیہ پلٹ مقتول تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحے کے علاوہ پولیس یونیفارم بھی برآمد کیا گیا ہے ملزمان نے ریس کورس کے علاقہ میں برطانیہ سے واپس آنے تصرف محمود کو ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ ائیر پورٹ سے گھر جارہا تھا پولیس کے مطابق یہ گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے اور ملزمان نے کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی، ملزمان ایئرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور چالان تھا جبکہ ملزمان کو قبل ازیں بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا ادھر ترجمان کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں احمد خان نامی ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل مورگاہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی شعیب کو زخمی بھی کیا تھا واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments