03جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل خصوصی الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 89 سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مستردکر دی ہیں عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ جو اشتہاری ہے اور عدالت پیش نہیں ہوا وہ نااہل ہو گاعدالت میں یہ اپیلیں حلقہ این اے 60 سے تحریک لبیک پاکستان کے اشفاق احمد اور این اے 89 میانوالی سے عامر خان نے دائر کی تھیں جن کے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران نے مسترد کر دیئے تھے گزشتہ روز اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ جو اشتہاری ہے اور عدالت پیش نہیں ہوا وہ نااہل ہو گا ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم نے آئین اور قانون کو دیکھنا ہے اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے اشتہاری ملزم ہو اور عدالت پیش نہ ہو تو اسے پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں ان ریمارکس کے ساتھ ٹریبونل نے اپیلیں خارج کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments