12 جنوری 2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں راولپنڈی ریجن کے 78 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی محکمانہ پروموشن کے تحت ترقی پانے والے ہیڈکانسٹیبلوں سی ٹو پر رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہائی وے پٹرول کے ریجنل افسر ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ترقی پانے والے کانسٹیبلوں کو رینک لگائے تقریب میں ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی نے بھی شرکت کی ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے 28، اٹک کے 16، چکوال کے 14، جہلم کے 11 کانسٹیبلوں کے علاوہ 9 ڈرائیور کانسٹیبل بھی شامل ہیں اس موقع پر ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ترقی پانے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر اور اہلکار کا حق ہے اور اس حق سے کسی کو محروم نہیں رہنے دیا جائے گا یہی آئی جی پنجاب کا ویژن ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ افسران اور جوان اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے محنت اور دیانتداری کو شعار بنائیں۔
۔۔۔۔۔
0 Comments