ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی میڈیا کوریج کے لئے میڈیا آبزرور کارڈ کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 25 جنوری 2024 تک توسیع کر دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی میڈیا کوریج کے لئے میڈیا آبزرور کارڈ کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 25 جنوری 2024 تک توسیع کر دی

16جنوری 2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی میڈیا کوریج کے لئے میڈیا آبزرور کارڈ کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 25 جنوری 2024 تک توسیع کر دی ہے اس سے قبل الیکشن کوریج کے لئے میڈیا آبزرو کارڈ کے لئے 15 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافی اب 25 جنوری تک محکمہ تعلقات عامہ شمس آباد چوک مری روڈ راولپنڈی میں میڈیا آبزرور کارڈز کے لئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق میڈیا آبزرور کارڈ کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی، ادارے کے کارڈ کی کاپی، ادارے کے لیٹرہیڈ پیڈ پر بیان حلفی، ادارے کے سربراہ کی جانب سے ڈی آر او کے نام درخواست جس میں صحافی کا نام، رابطہ نمبر، گھر کا پتہ، ای میل ایڈریس، شناختی کارڈ نمبر اور کام کرنے کی جگہ کی معلومات لازمی طور پر شامل ہوں۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments