03جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 8جنوری تک ملتوی کر دی ہے کیس کی سماعت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت ناسازی کے باعث ملتوی کی گئی اس موقع پرعدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں تاریخ ڈال کر واپس روانہ ہوگیابدھ کے روز ملزمان کے وکلا نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کرنا تھی جبکہ ملزمان کے وکلا کو مقدمہ کی نقول بھی فراہم کی جانا تھیں تاہم عدالت کی جج کی طبع ناسازی کے باعث کیس پر سماعت نہ ہو سکی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس پر سماعت11جنوری تک روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
0 Comments