عدالت نے شیخ رشید احمد کے خلاف سانحہ9مئی سے متعلق جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عدالت نے شیخ رشید احمد کے خلاف سانحہ9مئی سے متعلق جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

عدالت نے شیخ رشید احمد کے خلاف سانحہ9مئی سے متعلق جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

31جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے روبرو تحریک انصاف کے سابق چیئرمین،سابق وزیر خارجہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف سانحہ9مئی سے متعلق جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ پولیس نے سابق چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں،سرکاری املاک و پولیس اہلکاروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکے خلاف چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا ہے جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کی سماعت جیل میں کرنے کا حکم دیا ہے اورباقاعدہ ٹرائل کے لئے سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان عدالیت میں پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام کی سرزنش کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ لوگ عدالتی حکم عدولی کے مرتکب ہو رہے ہیں جس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گاعدالت نے متنبہ کیا کہ آئندہ عدالتی حکم عدولی پر عدالت خود فیصلہ کرے گی یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کو 9مئی کے حوالے سے درج مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر 16فروری کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 10مئی کو سب انسپکٹر طارق جاوید کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 324 ،353 ،186،  440،427، 341،436، 147،149، 148، 285 اور 286 کے تحت مقدمہ نمبر 2106 درج کیا تھادریں اثنا عدالت نے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 9مئی کے تمام مقدمات میں نامزدملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور6 فروری سے تمام ملزمان کو جیل میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments