اسلام آباد ہائی کورٹ ،دوران عدت نکاح کیس کے خلاف بشری بی بی کی درخواست پر سماعت میں نیا موڑ آگیا
اسلام آباد نظام عدل نیوز /جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی،کورٹ ون میں اسی نوعیت کا کیس زیرسماعت ہے یہ کیس بھی وہیں بھیجوا رہے ہیں، جسٹس طارق جہانگیری
ہماری استدعا ہے کہ کیس کے ٹرائل پر کل تک حکمِ امتناعی جاری کر دیں، سلمان اکرم راجہ
ہم پہلے سے دائر درخواست آج ہی واپس لے لیتے ہیں، وکیل شعیب شاہین،ہم ٹرائل کل تک روک دیتے ہیں، آپ پہلے والی درخواست واپس لے لیں، جسٹس طارق جہانگیری،وہ درخواست شیرافضل مروت نے دائر کی، شعیب شاہین کا تو وکالت نامہ ہی نہیں، رضوان عباسی،ہم حکم امتناعی جاری نہیں کرتے آپ بیان دیں کہ کل بیانات قلمبند نہیں کرائیں گے، جسٹس طارق جہانگیری،ہم کل گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کراتے، وکیل رضوان عباسراجہ رضوان عباسی کی یقین دہانی پر عدالت نے اسٹے آرڈر جاری نہیں کیا
0 Comments