ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے ناقص سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی چیکنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے ناقص سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی چیکنگ

22جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )کنزیومر اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنرز سٹی نے پنجاب کنزیومر ایکٹ کے برعکس ٹریڈ ٹیسٹ سنٹرز پر غیر مستند اساتذہ رکھنے پر سنٹروں کے مالکان کوطلب کرلیا ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے ناقص سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی چیکنگ کے دوران سید پور روڈ پر واقع پختون ٹریڈ سنٹر،النجوم ٹریڈ سنٹر جبکہ سی بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن میں واقع فیصل عثمان ٹریڈ و بلیو سٹار ٹیسٹ سنٹر کو چیک کیا گیا انہیں پنجاب کنزیومر ایکٹ کی دفعہ 16کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے تحت سروس فراہم کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ اپنی قابلیت واضح طور پر آویزاں کرے جس کے بعد شہری اس سے سروس حاصل کریں یا نہ کریں کنزیومر اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنرز سٹی نے خلاف ورزی پر عدالت طلب کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments