وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی سے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی سے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔


وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی سے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔
نظام عدل نیوز تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی خصوصی دلچسپی سے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ان کی ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے 100بستروں پر مشتمل نو منزلہ پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا قیام عمل میں لا یاجا رہا ہے،اس سلسلہ میں آئی سی سی پی او کے زیر نگرانی ہسپتال کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور گراﺅنڈ فلور پر کنکریٹ ڈال دی گئی ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ نیشنل پولیس ہسپتال نہ فقط اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 12000افسران اور جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرے گا بلکہ اسلام آباد کے شہری بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق توانائی کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے نیشنل پولیس ہسپتال اسلام آبادمیں شمسی توانائی کو استعمال کیا جائے گا،نیشنل پولیس ہسپتال اسلام آباد کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس ہسپتال ہوگا، یہ ہسپتال جدید سائنسی خطوط پر خصوصی طبی سہولیات فراہم کرے گاجبکہ بعد میں اسے 200 بستروں کے ہسپتال تک بڑھا دیا جائے گا،نیشنل پولیس ہسپتال میںایمرجنسی،سرجیکل ، آرتھوپیڈک،جنرل میڈیسن ،کارڈیالوجی، نیورو، سرجیکل آئی سی یو، میڈیکل آئی سی یو، کارڈیک آئی سی یو،اور کارڈیک کیئریونٹ جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔اپنی نوعیت کے اس بہترین نیشنل پولیس ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کے لئے رہائشی فلیٹس، پارکنگ کے علاوہ ائیر ایمبولینس کی بھی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments