جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے گھر کے اندر سے مبینہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے دائر پٹیشن پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے گھر کے اندر سے مبینہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے دائر پٹیشن پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

23جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے گھر کے اندر سے مبینہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے دائر پٹیشن پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت29جنوری تک ملتوی کر دی ہے مغوی کے والد نے انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم افرادنے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں واقع گھر سے غیر قانونی طور پر اٹھایاجبکہ پولیس کی جانب سے نہ تومیرے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی بازیابی یقینی بنائی گئی عدالت نے پٹیشن کی ابتدائی سماعت کے بعد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب بلال سے رپورٹ کر لی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments