اسلام آباد NA-47 میں ڈاکٹر طارق فضل کی طرف سے الیکشن مہم جاری
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے ایم این ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 47 میں الیکشن مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ہے بہاہ کہو کی متعدد یونین کونسلز میں منعقدہ کارنر میٹنگز میں شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل کی طرف سے اپنا منشور پیش کیا جارہا ہے اس موقع پر
صدر مسلم لیگ (ن) NA-47 راجہ واحد کیانی، چوہدری احمد نواز، حاجی ظفر عباسی کے ہمراہ جنرل کونسلر شبیر احمد مغل صاحب ، جنرل کونسلر راجہ شبیر عباسی ، جنرل کونسلر ناصر عباسی، جنرل کونسلر حنیف چوہان ، جنرل کونسلر چوہدری اسحاق ، لیبر کونسلر حمید بٹ ، لیبر کونسلر یونین کونسل 11 چوہدری فاروق ، سابقہ کونسلر انضمام الحق ، امیدوار جنرل کونسل انعام الحق نے اپنی اپنی برادریوں سمیت آئندہ جنرل انتخابات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اس بات کا یقین دلایا گیا کہ وہ عام انتخابات میں ڈاکٹر دوسری جانب مسیحی برادری نے جان کیتھولک چرچ میں سابق اقلیتی کونسلر ناصر مسیح، آصف مسیح، چاچا رشید نے بھی آئندہ الیکشن میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تمام رہنماؤں اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انشاءاللہ کامیاب ہو کر ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر شروع ہونگے
0 Comments