اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا،
اسلام آبادکا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے اپنا ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں،اس اہم اقدام کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو ممکن بناناہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام کا آغاز کر دیا،وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبراور اس کے اختتامی میعاد کا اندراج کر کے اپنا ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ وہاں سے حاصل بھی کر سکتے ہیں، اس سہولت کی بدولت شہریوں کو گھر بیٹھے ہی اپنے ڈرائیونگ لائسنس میں تجدید کروانے میں آسانی ہو گی، اس موقع پر سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کوسہولیات مہیاکرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی دستے مختلف اوقات میں چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہے ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہی فراہم کررہی ہے۔
0 Comments