عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا

تحریک ترقی و کمال کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
انتخابی عمل کا حصہبنناجمہوری اقدار کی نفی ہے، میجر جنرل (ر)فرخ بشیر
اسلام آباد(نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )تحریک ترقی و کمال کےچیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر نے08 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات کے نتیجہ میں آنے والی حکومت کی آئینی اور اخلاقی بنیادیں کمزور ہو گی اورخدشہ ہے کہ ملک مزید سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہو گا،تحریک ترقی و کمال کی قیادت نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس انتخابی عمل کا حصہ بننانہ صرف بے سود ہے بلکہ اس عمل میں شامل ہونا جمہوری اقدار کی نفی ہے، سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہےکہ نا عاقبت اندیشی اور موقع پرستی کی روش کو ترک کریں اور جمہوریت کی بنیادوں کو مزید کھو کھلا نہ کریں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد بلال علوی، چیف آرگنائزر عبدالمناف، گلگت بلتستانے یوتھ ایمبیسیڈرخلیل الرحمان، اور سند سےسید انصاف علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک ترقی و کمال کےچیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیرکا مزید کہنا تھا کہتحریک ترقی و کمال کا اولین مقصد آئین اور قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے،آئین ریاست اور شہریوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے جس کے تحت تمام ریاستی امور چلائے جاتے ہیں، آئین پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز اظہار رائے، سیاسی وابستگی اور انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لینے کا حق دیتاہے،یہی عوامل جمہوریت کی بنیاد بنتے ہیں اور ان کے بغیر الیکشن ایک بے سود مشق سے زیادہ کچھ نہیں،انتخابات ایک حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام کے حصول کا ذریعہ ہوتے ہیں، آئندہ چند دنوں میں ہونے والے انتخابات جانبداری اور حق رائے دہندگی سلب کرنے کی بدترین مثال ہونگے،ان انتخابات کے نتیجہ میں آنے والی حکومت کی آئینی اور اخلاقی بنیادیں کمزور ہو گی جس سے خدشہ ہے کہ ملک مزید سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہو گالہذاٰتحریک ترقی و کمال کی قیادت نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس انتخابی عمل کا حصہ بنانہ صرف بے سود ہے بلکہ اس عمل میں شامل ہونا جمہوری اقدار کی نفی ہےاس لئے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہےکہ نا عاقبت اندیشی اور موقع پرستی کی روش کو ترک کریں اور جمہوریت کی بنیادوں کو مزید کھو کھلا نہ کریں ، اپنے تمام سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن کمپین میں ہماری بھر پور مد کی اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آئین و قانون کی بالادستی اور تعمیر ملت کے لئے ہماری جد وجہد بلا توقف نہ صرف جاری رہے گی بلکہ اس میں مزید تیزی آئے گی۔

Post a Comment

0 Comments