راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ نے بصارت کے امراض کے علاج کی کوششیں تیز کردی ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ نے بصارت کے امراض کے علاج کی کوششیں تیز کردی ہیں


15جنوری
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے صدر جنرل رحمت خان نے کہا ہے کہ آنکھوں کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں مضافاتی علاقوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔آئی کیمپش کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ غریب عوام کو علاج کی معیاری سہولت فراہم کی جا سکے۔ جنرل رحمت خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کی گزشتہ سال دور افتادہ علاقوں میں پانچ سو آئی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس سے لاکھوں افراد کو ریلیف ملا۔ملک بھر میں 400 جنرل آئی اسکریننگ کیمپس، 40 اسکول اسکریننگ کیمپس اور 55 سرجیکل آئی کیمپ لگائے گئے۔ ان کیمپوں کے بنیادی اسپانسرز میں قطر چیریٹی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، اے ایف این اے، اور پاکستان آرمی شامل تھی، جبکہ روپانی فاؤنڈیشن نے دو کیمپ لگانے میں تعاون کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم گوادر اور پسنی سے لے کر گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں تک خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ان کیمپوں میں 550000 مریضوں کا علاج کیا گیا جس سے ہزاروں غریبوں کی بینائی بحال ہوئی۔ پاک فوج ٹرسٹ سے بھرپور تعاون کر رہی ہے اور انھوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آئی کیمپ لگانے میں ہر ممکن تعاون کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ الشفاء ٹرسٹ ملک بھر میں کام کر رہی ہے تاہم بعض علاقوں میں سرجیکل آئی کیمپ لگانا مشکل کام ہے۔ جنرل رحمت خان نے بتایا کہ 125,000 سے زائد اسکول کے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ان میں سے 6,000 کو مفت عینکیں دی گئیں جبکہ پیچیدہ کیسوں کو راولپنڈی، کوہاٹ، سکھر اور مظفرآباد میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔آنکھوں سے متعلق مسائل تشویشناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ لہذا، تمام سرکاری اور نجی خدشات کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے

Post a Comment

0 Comments