پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی

22 جنوری 2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گا منگل اور بدھ کے روز موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ آسمان صاف ہوگا مری کے گردونواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کے ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے 01- ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں سیاح سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز   0519269015، 0519269016، 0519269018  پر رابطہ کریں۔
۔

Post a Comment

0 Comments