اسلام آباد ،بیت المال پاکستان مستحق افراد کے لیے مسیحا کے بجائے موت کا فرشتہ بن گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،بیت المال پاکستان مستحق افراد کے لیے مسیحا کے بجائے موت کا فرشتہ بن گیا

اسلام آباد ،بیت المال پاکستان مستحق افراد کے لیے مسیحا کے بجائے موت کا فرشتہ بن گیا 



اگر نئے ایم ڈی بیت المال پاکستان کو جلد تعینات نہ کیا گیا تو کینسر ،تھیلسیمیا کے علاؤہ دیگر امراض کے میں مبتلا مریضوں کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا ،ورثاء 



اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی ) ایم ڈی بیت المال کی پوسٹ پر تعیناتی کو یقینی نہ بنانا کسی بڑے لحمہ فکریہ سے کم نہیں  پاکستان بیت المال غریبوں کے لیے موجودہ وقت میں مسیحا نہیں بلکہ موت کا فرشتہ ثابت ہوسکتا ایک عرصہ سے بیت المال کی طرف سے مالی امداد کے ذریعے جاری کینسر ،تھیلسیمیا کے علاؤہ دیگر امراض کے مریضوں کے پہلے سے جاری علاج ومعالجہ میں تاخیر سے کئی قیمتی انسانی جانیں وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ جاسکتی ہیں الیکشن کے بعد جبکہ دوسری جانب  بیت مال کی طرف سے جاری تعلیمی امداد کے رک جانے کی وجہ سے زیر تعلیم طلبہ وطالبات کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ چکا ہے ذرائع بیت المال کے مطابق ایجوکیشن سمیت علاج ومعالجہ کے لیے مستحق افراد کی طرف سے دی جانے والی دراخوستیں بھی نئے آنے والے ایم ڈی بیت المال کے انتظار میں ہیں اور شہری بیت والمال کے آفس میں ذلیل خوار ہورہے ہیں یقین ظاہر کیا جارہا ہے نئے ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی ہونے والے عام انتخابات  کے بعد ہی ممکن ہےجسکی وجہ سے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں    نگران  وزیراعظم اور منسٹری آف پاس کے  سیکرٹری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نئے ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ بیت المال سے علاج معالجہ سمیت ایجوکیشن کے لیے مستفید ہونے والے مستحق افراد کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے  دوسری بیت المال ذرائع سے انکشاف ہوا کہ اگر جلد بیت المال پاکستان کے ایم ڈی کی تعیناتی کو یقینی نہ بنایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے 

Post a Comment

0 Comments