منتخب انتظامیہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاتمام نومنتخب عہدیداروں کو سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی طرف سے مبارک باد کا پیغام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

منتخب انتظامیہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاتمام نومنتخب عہدیداروں کو سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی طرف سے مبارک باد کا پیغام

منتخب انتظامیہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاتمام نومنتخب عہدیداروں کو سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار  کی طرف سے مبارک باد کا پیغام 

مظفرآباد( نظام عدل نیوز )نو منتخب انتظامیہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب نے انتخابات 2024؁ء میں کامیاب ہونے والے امیدواران سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق 07جنوری  2024کو ہونے والے مرکزی ایوان صحافت کی حلف برداری تقریب 7جنوری کی رات 9بجے پریس کلب ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں، تاجروں وکلاء سینئر صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی اور مہمان خصوصی راجہ آفتاب نے نو منتخب صدر واحد اقبال بٹ سینئر نائب صدر مسعود الرحمان عباسی، نائب صدر راجہ اعجاز احمد، سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین بٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز شاہ کاظمی، جوائنٹ سیکرٹری میر شجاعت سلہریا، سیکرٹری مالیات محترمہ نسرین شیخ اور سیکرٹری اطلاعات راجہ خالد سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر راجہ افتخار نے صاف وشفاف انتخابات کروا کر سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے جمہوری پراسس کو مکمل کیا۔جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب نے ہمیشہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور آزادی اظہار رائے کیلئے اپنا جاندار کردار ادا کیا۔نو منتخب انتظامیہ بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینٹرل پریس کلب کی توقیر میں اضافہ کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر واحد اقبال بٹ نے کہا کہ انشاء اللہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی صحافتی خدمات سرانجام دیتا رہے گا اور انشاء اللہ صحافیوں کے حقوق پر کسی صورت کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔نو منتخب جنرل سیکرٹری ذوالفقار حسین بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں آزادی کی جدوجہد صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کیلئے آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب سے قبل الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جبکہ مہمان خصوصی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اس موقع سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قرار کی طرف سے نومنتخب عہدیدران کو مبارک باد کا پیغام دیا گیا 

Post a Comment

0 Comments