پاکستان کا ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر دشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن متعدد دھشت گرد مارے گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر دشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن متعدد دھشت گرد مارے گئے

پاکستان کا ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر دشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن متعدد دھشت گرد مارے گئے 

18جنوری 2024


اسلام آباد 

پاکستان نے آج جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں انتہائی مربوط اور مخصوص اہداف کے خلاف مہارت سے فوجی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ ’’مرگ بر سرمچار ‘‘ کے نام سے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئےترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پاکستان ایران کے ساتھ اپنے رابطوں میں پاکستانی نژاد دہشت گردوں ، جو خود کو سرمچار کہتےہیں ، کے ایران کے اندرحکومتی عملداری سے باہر علاقوں میں محفوظ ٹھکانوں بارےاپنی تشویش سے مسلسل آگاہ کرتا رہا ہے۔پاکستان نے ان دہشت گردوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ کئی ڈوزیئرز بھی شیئر کئے ۔تاہم ہمارے سنگین تحفظات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔ یہ کارروائی ان نام نہاد سرمچاروں کی طرف سے ممکنہ طور پربڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیوں بارے مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی رجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا اظہارہے۔ اس انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد بھی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ آج کے عمل کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کے لئے تھا جو ہمارے لئے سب سے مقد م ہے اور جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتارجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر، پاکستان رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کرتا ہے۔ ان اصولوں کی روشنی میں، اور بین الاقوامی قانون کے اندر اپنے جائز حقوق کو بروئے کار لاتے ہوئے، پاکستان کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی جواز یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گارجمان نے کہا کہ ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لئے بے حد احترام اور محبت رکھتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے اور ہم مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

Post a Comment

0 Comments