سیکریٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے راولپنڈی صدر میں "زیرزمین کیبلنگ پراجیکٹ"کا افتتاح کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیکریٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے راولپنڈی صدر میں "زیرزمین کیبلنگ پراجیکٹ"کا افتتاح کر دیا

اقبال ملک 
17جنوری2024
راولپنڈی (آن لائن )سیکریٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے راولپنڈی صدر میں "زیرزمین کیبلنگ پراجیکٹ"کا افتتاح کر دیا 85 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے میں 76 کروڑ آئیسکو برقی آلات کی مد میں خرچ کریگی اور9 کروڑ کا سول ورکس راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کریگا کنٹونمنٹ بورڈ نے بر قی آلات کی مدمیں آئیسکو کو 75کر وڑروپے ادا کردیئے ہیں اس حوالے سے منعقدہ گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب میں کورکمانڈرراولپنڈ ی لیفٹیننٹ جنرل شاہدامتیاز،  ڈی جی ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک، ڈائریکٹرراولپنڈی ریجن عامر مسعود خان،پریذیڈنٹ بورڈو سٹیشن کمانڈر بریگیڈ احمد نواز، کمشنر راولپنڈی،وائس پریذیڈنٹ ملک منیر،ایگزیکٹوافسرراولپنڈی کینٹ سید علی عرفان رضوی و دیگر افسران بھی موجود تھے منصوبے کے تحت راولپنڈی کینٹ کے سب سے بڑے اور مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں بجلی زیر زمین کرنے کے پر اجیکٹ پر کام شروع کردیاگیا ہے پہلے مرحلہ میں مال روڈ سے زیر زمین کیبلنگ پر کا م کا آغاز کیا گیاہے فیز1کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا راولپنڈی کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں سو ل ورکس کے ٹینڈرکا پروسیس مکمل کیا تھا فیز 1 میں مال روڈ (سروس روڈشمالی)،حیدر روڈ، بنک روڈ، کشمیر روڈ،کیننگ روڈ اوراس کے ساتھ رابطہ سڑکیں شامل ہیں سو ل ورکس(ڈکٹ) کا کام راولپنڈی کینٹ بورڈکی اورالیکٹر یکل ورکس کی ذمہ داری آئیسکو کی ہوگی منصوبے کو شفاف بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈر اور سینئر افسران کی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے اس موقع پرسی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈسید علی عرفان رضوی نے بتایا کہ وہ کینٹ کے مکینوں اور تاجروں کی خوشحالی اور علا قے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں جس میں نہ صر ف راولپنڈی کینٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ راولپنڈی کینٹ ترقی کے ایک نئے دورمیں داخل ہوگا کینٹ کے عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے زیرزمین کیبلنگ پر اجیکٹ ایک نیا منصو بہ ہے بجلی کے نظام کی انڈ ر گراؤنڈ منتقلی کے پر اجیکٹ پر کا م میں معیاراو روقت پرپراجیکٹ تکمیل کو یقینی بنانے کی ہد ایت جاری کی گئی ہے صدر کے بازاروں میں بجلی کا نظام زیر زمین کرنے سے بجلی کے نظام میں حفاظت اور حادثات کا خاتمہ ہوگااس پراجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے ٹریفک پولیس، انتظامیہ، پنجاب حکومت اور انجمن تاجران کو اعتماد میں لیکر اس پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے 85 کروڑ روپے اس پراجیکٹ پر لاگت آئیگی جس میں 76 کروڑ آئیسکو برقی آلات کی مد میں خرچ کریگی اور9 کروڑ کا سول ورکس راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کریگا کنٹونمنٹ بورڈ نے بر قی آلات کی مدمیں آئیسکو کو 75کر وڑدے دیئے ہیں جس پر آئیسکو انتظامیہ بر قی آلات کی فراہمی کے لئے اپنا کا م شروع کرچکی ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments